ْزیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک شاہی میرعلی نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی

بدھ 30 ستمبر 2026 20:52

ْزیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک شاہی میرعلی نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام، ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے جاری زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک شاہی میرعلی نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز بنون سپورٹس کمپلیکس میں ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ ملک شاہی میرعلی اور میراخیل کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملک شاہی میرعلی نے میراخیل کلب بنوں کو 4-5 پنلٹی ککس سیہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں،میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ملک شاہی میرعلی نے پانچ اور میراخیل کلب بنوں نے چار گول کئے۔
وقت اشاعت : 30/09/2026 - 20:52:04

متعلقہ عنوان :