محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 14اگست سے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی

اگست سے 18 اگست تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ

ہفتہ 13 اگست 2022 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 14 اگست سے 18 اگست تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور مون سون کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کراچی سمیت بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے کئی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ہفتہ کو جاری کردہ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن تیار ہوا ہے جو بلوچستان میں مکران کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر مون سون کا سسٹم ملک کے جنوبی حصوں میں مسلسل داخل ہو رہا ہے، 16 اگست کو ایک اور کم دباؤ والا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سسٹم کے داخل ہونے کے نتیجے میں 14 اگست سے 16 اگست تک سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے جگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران اور بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 18 اگست کے درمیان مزید وسیع پیمانے پر آندھیی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اگست سے 18 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

ان علاقوں کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی 14 اگست سے 16 اگست تک سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے 14 اگست سے 18 اگست تک بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موضع خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی، اورماڑہ، گوادر کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 اگست اور 16 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، کرک، لکی مروت، بنوں اور کشمیر کے ندی نالوں میں شدید بارشوں سے سیلاب آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش سے کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلیات، مری، چلاس، دیامر، گلگت، ہنزہ، استور، غذر اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان