محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

پیر 15 اپریل 2024 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں رواں ہفتہ کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، تیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائوں کا ایک اور سلسلہ16 اپریل کی (رات) کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا،17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور 18 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا جس کے باعث بلوچستان میں 16 (رات) سی19 اپریل کی (صبح) کے دوران گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی ،ڑوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید، موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں 17(رات)سی21 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، بعض مقا ما ت پر شدیدموسلادھار بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، 18سی22اپریل کیدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش،بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،اسی طرح 18سی21اپریل کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش،ڑالہ باری کا امکان ہے جبکہ18 سی20 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 17(رات) سی19 اپریل کی (صبح) تک کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 17 اور 18 اپریل کو شدید موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(گوادر ،کیچ، آواران اور قلات ) جبکہ 18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

18 سی21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ آندھی،جھکڑ ،ڑالہ باری، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ کسان حضرات اپنی فصلوں خصوصاً گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔تیز بارشوں کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ دریں اثنا تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان