ایبٹ آباد،جیل سے رہائی کے بعدناہید اعوان کا پی کے چھیالیس کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ملاقات کرنیوالوں کا رش ختم نہ ہوسکا، مخالفین پریشان

منگل 24 جنوری 2017 20:31

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) جیل سے رہائی کے بعدناہید اعوان کی گڈی چڑھ گئی۔ حلقہ پی کے چھیالیس کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ۔ملاقات کرنیوالوں کا رش ختم نہ ہوسکا۔ مخالفین پریشان۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ پشاور جیل میں سترہ ماہ تک قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد چند روز قبل رہاہونیوالے مسلم لیگی ممبرضلع کونسل یونین کونسل بانڈہ پیرخان ناہید اعوان کی گڈی چڑھ گئی ہے۔

ناہید اعوان نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ پی کے چھیالیس سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ احتساب کمیشن نے سیاسی دبائو پر مجھے گرفتارکرکے سترہ ماہ تک جیل میں رکھا۔ سترہ ماہ کے دوران میرے خلاف کوئی بھی چارج شیٹ پیش نہیں کی جاسکی۔

(جاری ہے)

میرا تمام کاروبار قانونی ہے۔ اور میں حکومت پاکستان کو ٹیکس بھی ادا کررہاہوں۔ مجھے سترہ ماہ کے بعد پشاورہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی دی۔

تاہم میرے خلاف کوئی بھی الزام پیش نہیں کیاجاسکاہے۔ مجھے صرف اور صرف یونین کونسل بانڈہ پیرخان سے بلدیاتی الیکشن میں آٹھ ہزار ووٹ حاصل کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ کیونکہ حلقہ پی کے چھیالیس کے پی ٹی آئی ایم پی اے قلندرلودھی کو واضح نظرآرہاہے کہ صرف ایک یونین کونسل سے آٹھ ہزار ووٹ لینے والا مستقبل میں ان کیلئے سیاسی طور پر خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔

اس لئے میرے خلاف انتقامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ عدالت نے مجھے انصاف فراہم کیا۔ ناہید اعوان نے کہاکہ اگر میں میاں نوازشریف کا ایک ادنیٰ ساسپاہی ہوں ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) مجھے ٹکٹ دے یا نہ دے میں عام انتخابات میں حصہ ضرور لونگا۔ اور ان شاء اللہ پی کے چھیالیس کی سیٹ جیت کر وزیراعظم میاں نواز شریف ،سابق گورنرسردارمہتاب احمد خان عباسی، ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو تحفہ دونگا۔ واضح رہے کہ جیل سے رہائی کے کئی دن کے بعد بھی پورے حلقہ پی کے چھیالیس سے روزانہ سینکڑوں لوگ ناہید اعوان سے ان کے دفتر میں ملاقات کیلئے آرہے ہیں۔ جبکہ تناول میں روزانہ ان کے اعزاز میں ظہرانے اور عشائیہ تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں