وزیر اعلی خیبر پختو نخوا اور صو با ئی حکو مت کو ہستا ن کی دو اضلا ع میں تقسیم مسا وی اورعوا م کی امنگو ں کے مطا بق کر نا چا ہتی ہے ،

صوبائی مشیر اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی کا ضلع کو ہستا ن کے نما ئندہ جر گہ سے خطا ب

ہفتہ 18 فروری 2017 21:12

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعلی کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک اور صو با ئی حکو مت کو ہستا ن کی دو اضلا ع میں تقسیم مسا وی اورعوا م کی امنگو ں کے مطا بق کر نا چا ہتی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں ضلع کو ہستا ن کے نما ئندہ جر گہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جس کی قیا دت مو لا نا عصمت اللہ کر رہے تھے۔

اس موقع پر رکن قو می اسملی ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

مشیر اطلا عا ت مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ ضلعے ہمشہ عوا م کی فلا ح اور تر قی کے لئے بنا ئے جا تے ہیں تا کہ عوا م کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت ان کی دلیز پر صا صل ہو سکیں ۔انہو ں نے جر گہ کو یقین دلا یا کہ ان کے تما م خد شا ت سے وزیر اعلی خیبر پختو نخواپرویز خٹک کو اگا ہ کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکو مت کی بھر پو ر کو شش ہے کہ ضلع کو ہستا ن کی تقسیم عدل و انصا ف اور مسا وی تقسیم ہو انہو ں نے بتا یا کہ ہزارہ سے تعلق رکھنے وا لے تما م ممبران صو با ئی اسمبلی سے بھی اس ما ملے کے حل کے لئے بھر پور مشا ورت کی جا ئے گی تا کہ یہ مسلہ جلد حل ہو ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں