اٹک ،سماج دشمن عناصر اور افغان مہا جرین کے خلاف سر چ آپریشن

بھاری مقدا ر میں منشیات اور اسلحہ بر آمد، چارافغان با شندوں سمیت چھ ملزمان گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 23:15

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) سماج دشمن عناصر اور افغان مہا جرین کے خلاف سر چ آپریشن کے دوران بھاری مقدا ر میں منشیات اور اسلحہ بر آمد چارافغان با شندوں سمیت چھ ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت کی ہدا یت پر سماج دشمن عناصر اورافغان مہا جرین کے خلاف شرو ع کیئے گئے سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی مظہر شاہ کی زیر نگرانی پو لیس نے افغان مہا جر نعمت اللہ ولد محمد گلاب ساکن ڈھوک فتح سے 1010گرا م چرس ، افغان مہا جر حبیب اللہ ولد عبدالقادر ساکن محلہ سمندر آباد سے 800سو گرا م چرس ، افغان مہا جر نا صر خان ولدطو ر خان ساکن سرور روڈ ڈھوک فتح سے 1100گرام چرس ، سا نول جو زف ولد جوزف مسیح ساکن اعوان شریف سے 10کپی شراب بر آمد ، تھانہ انجراپولیس نے محمد طارق ولد محمد یونس ساکن محلہ خر خیل چھب جنڈ سے پسٹل 30بور معہ تین رو ند جبکہ سر چ آپریشن کے دوران تھانہ حضرو پولیس نے نر تو پہ ناکہ بندی پر مخبرکی اطلاع پر کا ر نمبر SGE-2323 جس کو مہتاب علی ولد عظیم خان افغانی ساکن چھوٹا لاہور صوابی چلا رہا تھا جبکہ فرنٹ سیٹ پر محمد اقبال ولد خان اور پچھلی سیٹ پر کوثین ولد خان شیر سکنائے چھوٹا لاہور صوابی بیٹھے تھے مشکوک جان کر قابو کر لیا کار کی تلاشی کے دوران لا کھوں روپے ما لیت کی 4020گرا م چرس بر آمد پولیس نے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا کر ملزمان کا عدالتوں سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں