ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کی گاڑیاں سٹاف کو سیر کروانے لگیں

بدھ 11 جنوری 2017 14:45

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کی گاڑیاں سٹاف کو سیر کروانے لگیں ، چھوٹے عملے کو گھروں لے لانے اور لے جانے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی اوقات میں پک آپ گاڑی جگہ جگہ گھومتی اور کھڑی دکھائی دینے لگی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر کا سٹاف آفیسران سے بھی زیادہ بازی لے گیا ہسپتال کی پک آپ چھوٹے سٹاف کو گھروں سے لے جاتی اور واپس گھروں میں چھوڑنے پر معمور ہو گئی جبکہ ڈیوٹی اوقات میں گاڑی اور سٹاف کا عملہ جگہ جگہ کھڑا دکھائی دینے لگا شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات تو ملتی نہیں اور غریبوں کو ہسپتال پہنچنے کے لئے دھکے کھانے پڑتے ہیں لیکن چھوٹے سٹاف کے لئے روزانہ کی بنیاد پر گاڑی معمور ہونا اور سٹاف کو لانے اور لے جانے کی بات عقل سے بالا تر ہے شہریوں نے ارباب اختیارات سے نوٹس لئنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں