پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو بھمبر ڈیموکریٹک پینل کے عہد یدا را ن کی تقریب حلف برداری

پیر 23 جنوری 2017 17:56

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرڈاکٹر فدا حسین نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے ہر ملازم کا پہلا مقصد اپنے مر یضوں کو بہتر انداز میں ڈیل کر نا ہے، صدرتبسم اقبا ل کی قیادت میں بننے وا لی تنظیم کو مبارکبا د پیش کر تا ہوں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تا ہوں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو بھمبر (ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن )ڈیموکریٹک پینل کے عہد یدا را ن سے حلف برداری کی تقر یب میں بطو ر مہمان خصوصی خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

تقر یب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا۔ تقر یب میں ڈا کٹر محبو ب احمد چو ہدری ،ڈا کٹر عرفا ن ،ڈا کٹر مظہر اقبا ل ،ضلعی صدر آل پیرامیڈ یکل ایسوسی ایشن چو ہدری غلام مصطفی سمیت دیگر ملازمین نے بھی شر کت کی۔

(جاری ہے)

نو منتخب عہد یدا را ن تبسم اقبال صدر ،یاسر صغیر سینئر نائب صدر،زہرہ عابد نائب صدر،محمد قاسم جنرل سیکرٹری ،عابد حسین سیکرٹری مالیات،محمد عاصم سیکرٹری نشرواشاعت جبکہ بشارت عزیز کوآرگنائزر سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبرڈا کٹر فد ا حسین نے حلف لیا ۔

تقر یب سے سر پرست اعلیٰ چو ہدری محمد یوسف نے نو منتخب عہد یداران کو مبارکبا د پیش کر تے ہوئے کہا کہ تبسم اقبا ل کے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری آگئی ہے ،بھمبر کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ آج فیڈر یشن کا صدر بھی آزادکشمیر کا ہے ،تنظیم کے عہدیداران ملازمین اور انتظا میہ کے درمیا ن پل کا کر دار ادا کر تے ہیں اور ان کے مسائل حکام با لا تک پہنچا تے ہیں ،ملازمین کے مسا ئل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اورمتعدد مسا ئل حل کر نے میں سر خرو ہو چکے ہیں، تنظیمی حوا لے سے ضلع بھمبر کسی سے پیچھے نہیں ،نئی ٹیم نے ثابت کر نا ہے کہ ملازمین نے ان پرجو اعتمادکیا ہے اس پر پو را اتر یں گے، میڈ یکل آفیسر ڈا کٹر فدا حسین ہمارے مسائل کو حل کروانے میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیتے ہیں ۔

اس موقع پر ضلعی صدر چو ہدری مصطفی نے نئے عہد ید اران کو مبارکبا د پیش کر تے ہو ئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں