چارسدہ، پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کلاس فور ملازمین کا مطالبات کے حق میں ہڑتال اور مظاہرہ

جمعہ 13 جنوری 2017 22:34

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کلاس فور ملازمین کا مطالبات کے حق میں ہڑتال اور مظاہرہ ۔ صوبائی حکومت ، وزیر اعلی ، وزیر خزانہ اور عمران خان کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کلاس فور کے ملازمین نے ضلعی صدر پیر اقبال کی قیادت میں ہیلتھ الائونس منظور نہ کرنے کے خلاف مکمل ہڑتال کرکے چارسدہ ہسپتال کے اندر زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کلاس فور کے صدر پیر اقبال نے کہاک ہ حکومت نے ڈاکٹر وں سمیت نرس اور کلاس تھری ملازمین کے لئے ہیلتھ الائونس کی منظوری دے دی ہیں مگر اس میں پیرامیڈیکس کے 23ہزار سے زائد کلاس فور ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر کلا س فور ملازمین نے اپنے حق کے حصول کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو اس کے خلاف نہ صرف و ہ عدالتوں کا رخ کرینگے بلکہ حکومت کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کیا جائیگا۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں