عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے،ایمل ولی

طالبان کے ساتھ مصالحت کیخلاف عدالت گیا ہوں، رہنما اے این پی

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:50

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا انتخابات کی حد تک ابھی سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امید رکھتا ہوں 8 فروری تک ماحول اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے اور عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مصالحت کیخلاف عدالت گیا ہوں، پوچھنا پڑے گا کہ 40 ہزار لوگوں کو کس معاہدے کے تحت پاکستان لائے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں