چارسدہ، بچے کی امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ سے والدہ جاں بحق

اتوار 31 مارچ 2024 15:20

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، گولی لگنے سے اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس کے مطابق والد نے بتایا کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں