سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی چارسدہ آمد ، ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 14 مارچ 2024 14:46

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق  کی چارسدہ آمد ،  ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیارولی خان کی شریک حیات اور صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کےلیے ولی باغ چارسدہ گئے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان اور سابق وزيراعلی امیرحیدر خان ہوتی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں