سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چارسدہ آمد، ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 14 مارچ 2024 17:21

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چارسدہ آمد، ایمل ولی خان سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیارولی خان کی شریک حیات اور صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلیے ولی باغ چارسدہ گئے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان اور سابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں