اے این پی کا چیف جسٹس سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

جمعہ 23 فروری 2024 23:03

چار سدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے این پی قوم کا حق پارلیمان کے راستے سے جیتنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمان اور جمہوریت میں فوج کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں، پورا ملک ایک نقطے پر متفق ہو رہا ہے کہ فوج کا کردار سیاست میں نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں