میٹنگ میں پارٹی خدمات گنوانے پرپی ٹی آئی کے سابق وزیرکو8 سالہ لڑکے نے جھوٹا بول دیا

جمعہ 19 جنوری 2024 16:14

میٹنگ میں پارٹی خدمات گنوانے پرپی ٹی آئی کے سابق وزیرکو8 سالہ لڑکے نے جھوٹا بول دیا
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 65 سے آزاد امیدوار اورسابق صوبائی وزیرقانون فضل شکور انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں گنوا رہے تھے کہ 8 سال کے بچنے نے انہیں جھوٹا بول دیا۔پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور کی وائرل ویڈیو میں انہیں چارسدہ میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے خطاب میں فضل شکور نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی حکومت میں مساجد کی سولرائزیشن کی گئی، مساجد کے آئمہ کرام کیلئے تنخواہیں مقرر کی گئیں۔سابق وزیر کی تقریر کے دوران ایک لڑکا آوازیں کسنے لگا کہ یہ سب جھوٹ ہے جس پر سابق صوبائی وزیر ہنس پڑے اور بچے کیلئے تالیاں بجائیں۔ دوسری جانب نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق وزیر فضل شکور نے کہا کہ تنقید کا حق سب کو ہے، تنقید اور آوازیں 7 یا 8 سال کے بچے نے لگائیں جسے کچھ بھی پتا نہیں تاہم اس بچے کی رائے کا بھی احترام کرتے ہیں۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں