چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا

مال مسروقہ لاکھوں روپے، بیٹریاں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) عمرزئی پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دوکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا ،مال مسروقہ لاکھوں روپے، بیٹریاں، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمرزئی پولیس کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دوکان سے چوری کی پے درپے وارداتوں کی رپورٹ موصول ہوئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان ، سی آئی او عمرزئی صفدر اقبال خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ،ڈی ایس پی تنگی حسن خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم صاحب اللہ ولد نصر علی سکنہ کلاڈھنڈ کو گرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا چنگ چی اور پستول برآمد کرلیا جبکہ مال مسروقہ لاکھوں روپے، بیٹریاں ، اسلحہ ، گھی کے مختلف قسم اور تحت بھائی سے سرقہ شدہ چنگ چی برآمد کرلیا گیا، ملزم نے تھانہ عمرزئی ،تھانہ خانمائی اور تحت بھائی سے وارداتوں کا انکشاف کیا ہیں،ملزم نے تھانہ عمرزئی کی حدود سے تین ،تھانہ خانمائی کی حدود سے دو اور تحت بھائی سے دو وارداتوں کا انکشاف کیا ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ،عمرزئی کے تاجروں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی تنگی حسن خان ، ایس ایچ او عمرزئی بسم اللہ جان اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پولیس کوخراج تحسین پیش کیا ۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں