چارسدہ،پولیس نے گھر،مسجد سے چوری کرنیوالے گروہ کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا،نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد

منگل 16 جنوری 2024 22:59

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) سٹی پولیس نے گھراور مسجد سے چوری کرنیوالے گروہ کو بے نقاب کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیاجبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ بھی برآمدکرلیا گیا ۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان اورسب انسپکٹر جہانگیر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ سٹی میں شہزاد ٹان میں واقع گھر سے واٹر موٹر سمیت دیگر قیمتی اشیا اور رجڑ میں مسجد سے بیٹریاں چوری کرنے کیالگ الگ مقدمات درج کرلے گئے تھے ۔

جس پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ نذیر خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان ،ایس آئی جہانگیر خان اور دیگر پولیس آفیسرزپر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کوبے نقاب اور مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان نے ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بنا کر جدید طریقہ تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث دو ملزمان بہار علی ولد صابر علی سکنہ فقیر اباد ماجوکے اور سخاوت ولد فضل عظیم سکنہ اتمانزئی کو گرفتار کرکے مسجد سے چوری شدہ دو بیٹریاں جبکہ گھر سے موٹرواٹر،پستول اور دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلی گئی ،ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے،مزید تفتیش جاری ہیاس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے کہا کہ چارسدہ پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں