چیچہ وطنی،پولیس نے جعلی انسپکٹر انڈسٹریز اینڈویٹ میئیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،جعلی دستاویزات برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 20:41

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) پولیس نے جعلی انسپکٹر انڈسٹریز اینڈویٹ میئیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے جعلی رسید بکس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی ملزم رانا طارق نے جعلی انسپکٹر انڈسٹریز اینڈ ویٹ میئیر بن کر بنگلہ اوکانوالہ اور گردونواح کے دیہات سے دکان داروں کو جرمانے کے نام پر ہزاروں روپے بٹور لیے اور متعدد دکانوں کو جرمانے ادا نہ کرنے پر جعلی نوٹس بھی جاری کیے اور دکانیں بند کر نے کی دھمکی بھی دی ۔

بتایا گیا ہے کہ جعلی انسپکٹر 1982سے یہ کام کر رہا ہے جس کے مطابق اسے محکمہ کے بعض افسران کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ جعلی انسپکٹر اور اس کے دو ساتھیوں غوث محمد سکنہ نیو ناظم آباد فیصل آباد، محمد معاذ جہاز روڈ نئی آباد ی ساہیوال کو پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جعلی رسیدیں ،لیٹر پیڈزاور جعلی لائسنس وغیرہ برآمد کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں