ڈیرہ بگٹی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی‘خسرے سے 4 بچے زند گی کی بازی ہار گئے

خسرے کے مر ض میں مبتلا بچو ں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضا فہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:23

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈیرہ بگٹی کے شہراور گر د نو اح میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، خسرے کے مر ض میں مبتلا بچو ں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضا فہ ہو گیا ہے خسرے سے اب تک 4 بچے زند گی کی بازی ہار چکے ہیں با رشیں نہ ہو نے کی وجہ سے ضلع بھر میں وبا ئی امراض میں تشو یش نا ک حد تک اضا فہ ہو گیا ہے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل کے ایم ایس کے مطا بق ہما رے پا س روزانہ تقر یبا ایک سو پچاس مر یض آتے ہیں جن میں پچاس کے قر یب صرف خسرہ کے کیسز ہو تے ہیں اب تک چار بچوں کی جان بھی ضا ئع ہو چکی ہے ہمارے پا س اس وقت ڈاکٹر وں کی اشد ضرورت ہے حکا م بالا کو چا ہیے کہ ڈیرہ بگٹی کے اس وبا ئی امراض سے نمٹنے کیلئے ہمیں فوری طور ڈاکٹرز اور ویکسین مہیا کی جا ئے ہلا کتوں کا نو ٹس لیتے ہو ئے ڈسٹر کٹ چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبا نی ضلع بھر میں خسرے کی ویکسین شروع کر نے کی ہدایت دی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کو ئی کو تا ہی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں