جی بی ڈی ایم اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 20 جنوری 2017 16:56

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (جی بی ڈی ایم اے )کے ڈائریکٹر جنرل سعید عبدلوحید شاہ صاحب نے جمعہ کو جی بی ڈی ایم اے کی گزشتہ کارکردگی کے حوالے سے سیکرٹری ہوم گلگت بلتستان آ صف بھٹہ کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہوم سیکرٹری جی بی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں جی بی ڈی ایم اے آفس کھولے جائیں تا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں، ڈیزاسٹر مینجمٹ کی سکیموں کی مناسب نگرانی کی جائے گی اور ہر سکیم کی بر وقت تکمیل کی جائے، خاص طور پر واٹر چینلز اور پروٹیکٹیو ورکس کی معیاری انداز میں تکمیل کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر سکیم کی تکمیل میں کمیونٹی کی باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے اورکسی انفرادی شخص کو سکیم نہ دی جائے۔انہوں نے اس حوالے سے آرڈی اینڈایل جی سے ٹیکنکل سپورٹ لینے کی بھی ہدایت کی ۔ہوم سیکرٹری نے کہاکہ ادھوری سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔ جی بی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم سے لنک کیا جائے ، تا کہ معلومات کی رسائی میں آسانی ہو۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں