صدر ایم ایس ایف گلگت نوید اکبر کی قیادت میں وفدکی مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن دنیور کے عہدیداروں سے ملاقات

ناراض عہدیداروں اور کارکنوں کا صوبائی قیادت اور ان کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار، ناراضگی ختم ، پارٹی میں متحرک کردار ادا کرنے کا عزم

منگل 17 جنوری 2017 13:19

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ایم ایس ایف ضلع گلگت کے صدر نوید اکبر کی قیادت میں وفد نے مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن دنیور کے عہدیداروں انصار عباس، موسیٰ علی، عارف دیوان، بشارت، نوید، علی اور دیگر سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات کو صوبائی قیادت تک پہنچاتے ہوئے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناراض عہدیداروں اور کارکنوں نے صوبائی قیادت اور ان کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی ختم کرنے کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پارٹی کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے پہلے سے بھی زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر نوید اکبراور یوسف چوہان نے کہا کہ سب ڈویژن دنیور کے عہدیداروں اور کارکنوں کا پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں