دیامر میں واپڈا کی چالیس آسامیوں کیلئے چار ہزار درخواستیں جمع ‘ دیامر میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش

جمعرات 19 جنوری 2017 20:48

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) دیامر میں واپڈا کی چالیس آسامیوں کیلئے چار ہزار درخواستیں جمع ‘ دیامر میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح باعث تشویش ہے ‘ حکومت دیامر میں روزگار مہیا کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں سابق کونسلر بلدیہ حاجی حسین احمد قریشی و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر ڈیم کی آسامیوں پر براہ راست بھرتیوں سے متاثرین کے حقوق کی حلف تلفی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیامر واپڈا چلاس میں ایک سکیل تا پانچ سکیل کی تقریباً چالیس پوسٹوں کیلئے اب تک چار ہزار درخواستیں امیدوار وں نے جمع کروا دی ہیں۔ دیامر کے تعلیم یافتہ نوجوان ٹیکنیکل ‘ نان ٹیکنیکل تعلیمی اسناد ‘ ڈگریاں لئے فٹ پاتھوں کوناپ رہے ہیں۔ یہ تمام نوجوان متاثرین ڈیم ہیں جن نے پاکستان کی ترقی کل کیلئے اپنا آج قربان کیا ہے۔ واپڈا فوری طور پر متاثرین بے روزگاروں کیلئے مزید آسامیاں مشتہر کرے اور متاثرین کو ترجیح دی جائے تاکہ بے روزگاری میں کمی ہو سکے اور تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے باعث سرکاری ملازمتوں کیلئے اوور ایج نہ ہوں۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں