دیامر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 20 جنوری 2017 14:15

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) دیامر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری،ایس ایچ اوسٹی تھانہ چلاس شاہ سرور ایس ڈی پی او تانگیر جبکہ ایس ایچ او تھانہ تانگیر میر غنی کو چلاس سٹی کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے،اسی طرح ایس ایچ او جل تھانہ بہرام خان کوایس ایچ اوگوہر آبادجبکہ سب انسپکٹر عبدالغفار کو جل تھانہ کا ایس ایچ اوتعینات کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ احکامات ڈی آئی جی دیامر ریجن شعیب خرم جانباز کی جانب سے جاری کیے گئے ہیںجس میں تمام ایس ایچ اوز کو فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں