مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت کی علمبردار ہے ،چوہدری محمد ریاض

منگل 10 جنوری 2017 13:45

گوجر خان۔10جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی حکومت آزادی صحافت کی علمبردار ہے جمہوری طریقہ سے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے عہدیداروںکا انتخاب مثبت عمل ہے اور صحافتی اداروں میں بھی جمہوری رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے بالخصوص سی پیک کا منصوبہ خطہ میں معاشی انقلاب لائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں