ہرنائی میں شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصور،حکام بالا سے فوری امداد کی اپیل

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ضلع ہرنائی کے دو یونین کونسلوں زرغون غر میں شدید برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بروقت امداد نہ ملی تو ہلاکتوں کا خدشہ ہوسکتا ہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع ہرنائی زرغون غر کلی سڑوبی میں دو روز سے جاری برفباری تین فٹ ہوچکی ہے کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک سے تفریح مقام شعبان جانے والا راستہ مکمل طورپر بند ہوچکا ہے علاقے کے مکینوں نے اعلیٰ حکام اور پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ راستے کھولنے کے لئے ہنگامی طورپر اقدامات کیے جائیں اور غریب عوام کو زندگی بچانے کے لئے خشک راشن اور ادویات کی فراہمی فوری طورپر ممکن بنائی جائے تاکہ شدید سردی سے متاثرہ افراد بیماریوں اور بھوک سے بچ سکے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی داد رسی کے لئے فوری طورپر راشن ادویات اور راستے کھولنے کیلئے مشینری کو علاقے میں پہنچایاجائے واضع رہے کہ علاقے میں کوئی ڈسپنسری بنیادی مرکزی صحت یا ہسپتال بھی موجود نہیں جس سے عوام کو استفادہ حاصل کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں