حیدرآباد،پاناما کا تعلق عوام سے ہے پیسے چوری نہ کئے جاتے تو ملک میں ترقی ہوتی،حلیم عادل شیخ

ہم نے عوامی عدالت لگائی ، عوام نواز شریف ہر جگہ پیچھا کریں گے،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاناما کا تعلق غریب عوام سے ہے ، اگر یہ پیسے چوری نہ کئے جاتے تو ملک میں ترقی ہوتی۔ ہم نے عوامی عدالت لگائی ہوئی ہے اور عوام نواز شریف کو بھاگنے نہیں دیں گے، ہم ان کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کا مقدر بھی تحریک انصاف ہے۔ ہمارا اتحاد سند ھ کے عوام سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاناما کے حوالے سے پوری قوم یہ سمجھ رہی ہے کہ چوروں کے پاؤں نواز شریف کے گھر تک پہنچ چکے ہیں اور اب یہ بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے ، یہاں بھی کرپشن عروج پر ہے ، لوگوں کو صحت کی سہولیات نہیں ہے ، راستے، پارک تباہ ہوگئے ہیں ، سندھ کو سنگل پارٹی صوبہ بنایاجارہا ہے۔

(جاری ہے)

جلد ہی عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے ۔ وہ وڈیروں کی اوطاقوں میں نہیں جائیں گے بلکہ کسان، مزدور اور غریب عوام سے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی بی سی کی ڈاکومنٹری نے بتادیا ہے کہ لندن کے فلیٹ نواز شریف اور ان کے بچوں کی ملکیت ہے ۔ انہوں نے 20کروڑ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے ، انہوں نے کہاکہ پاناما کی جو اسٹوری آئی ہے وہ آئی سی آئی جے کے صحافیوں نے تحقیق کے بعد دی ہے۔ نواز شریف کی گلف اسٹیل ڈھائی کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی تو پھر اس سے اربوں روپے کیسے بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک کے عوام بجلی ، گیس اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ نواز شریف اپنی چوری کو بچانے کی کوشش کررہے ہیںلیکن اب سب کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ چور ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں