حیدرآباد،حکومت سندھ حیدرآباد کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر ر ہی ہے ، محمد عمر ان سہر وردی

با عث رحمت کو انتظا میہ کی نا اہلی نے با عث زحمت بنا دیا ہے،کنو ینئیرسنی تحر یک

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان سنی تحر یک کے ضلعی کنو ینئرمحمد عمر ان سہر وردی نے شہر کے مختلف علا قوں کا دورہ کیا اس موقع پر جمع ہو نے والے کا رکنان اور عوام سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کو بمبئی بیکر ی کا کیک سمجھ کر کھا یا جا رہا ہے حکومت سندھ حیدرآباد کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر ر ہی ہے با رش کے چند قطر وں نے شہر حیدرآباد کی حا لت بد سے بد تر کر دی ہے با عث رحمت کو انتظا میہ کی نا اہلی نے با عث زحمت بنا دیا ہے ابھی تو چند قطر ے با رش کے زمین پر گر ے ہیں جس سے شہر کی گلیا ں اور سڑ کیں کیچڑ میں تبد یل ہو گئی ہیں جگہ جگہ کچر ے کے ڈ ھیر موجود ہیں جس سے تعفن اٹھ رہا ہے اور مختلف بیما ریا ں جنم لے ر ہی ہیں لیکن ادارے بر ی طر ح نا کا م نظر آتے ہیں حیدرآباد کی عوام کو ظلم و زیا دتی کی چکی میں پیسا جا رہا ہے ایک سازش کے تحت شہر حیدرآباد کو ایک مر تبہ پھر گند گی کے ڈھیروں میں تبد یل کر دیا گیا ہے 15دن سے شہر کے مختلف علا قوں میں پینے کے پا نی کا قحط پڑ ا ہو ا ہے عوام پینے کے پا نی کے حصو ل کیلئے دربدر کی ٹھو کر یں کھانے پر مجبو ر ہیں اور مہنگے دامو ں پا نی خر ید ر ہے ہیں لیکن حکمر ان عوام کی آواز سننے کو تیا ر نہیں ہیں سیا سی جما عتو ں کی اختیا رات کی جنگ نے شہر حیدرآباد کو تباہ و بر با د کر دیا ہے آئے دن کسی نہ کسی علا قے میں احتجا ج کیا جا تا ہے لیکن عوام کے احتجا ج کے با وجود ادارے اپنا کا م کر نے کو تیا ر نہیں ہیں گھر بیٹھے تنخو اہیں وصول کر ر ہے ہیں عوام کے ٹیکسو ں سے تنخو اہیں لینے والے افسر ان اپنے گھر وں میں سکو ن سے بیٹھے ہیں اور عوام کو عذ اب میں مبتلا کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں