امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم شہادت جمعرات کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

منگل 7 جولائی 2015 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کا یوم شہادت21رمضان المبارک جمعرات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں،وفاقی دارالحکومت،آزاد کشمیرگلگت و بلتستان،شمالی علاقہ جات اور جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں علماء کرام و خطیب خطاب کرتے ہوئے خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ کی دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ امام بارگاہوں میں مجالس عزاء بپا کی جائیں گی جہاں علماء و ذاکرین فلسفہ شہادت علی بیان کریں گے۔

علاوہ ازیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سیر ت حضرت علی اور فضائل اجاگر کیے جائیں گے ۔ملک بھر کے اخبارات میں یوم علی کی مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کیے جائیں گے جبکہ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے ۔یوم علی کے سلسلے میں پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی ا قدامات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں