وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی سازی کرنی ہے، شہباز شریف
جمعہ 26 اپریل 2024 23:25
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے وزراءِ اعلیٰ نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2022 کی بارشوں اور اس کے نتیجہ میں سیلاب سے ملک بری طرح متاثر ہوا، خادمِ پاکستان کے ناطے سیلاب کے متاثرین کی مدد و بحالی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کا کیس لڑا، احسن اقبال اور شیری رحمٰن کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں نے مل کر پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالنے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انفراسٹرکچر بنانے کیلئے کلیدی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک، عالمی برادری بالخصوص سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متاثر پاکستانیوں کی پکار پر لبیک کہا جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکرگزار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پالیسی سازی کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمارے چیلنجز میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں کاربن کریڈٹس کے حوالے سے اقدامات میں بہتری آئی ہے جن کو مزید تیز اور مؤثر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کاربن کریڈٹس کے حوالے سے پالیسی رہنما اصولوں کے حوالے سے حتمی پالیسی سازی پر صوبوں سے مشاورت کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تمام امور پرصوبوں کی مشاورت کے بغیر کسی بھی قسم کی پالیسی سازی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اجلاس میں پالیسی گائیڈلائنز فار ٹریڈنگ ان کاربن کریڈٹس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے صوبوں سے مشاورت کے بعد کونسل کے آئندہ اجلاس میں مسودہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے پالیسی سازی کے حوالے سے اپنے اپنے صوبے کے مؤقف سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں۔ وزیرِ اعظم نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو اس اہم پالیسی مسودے کیلئے صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مکمل طور پر اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
وفاقی وزیر خزانہ و محصوولات محمد اورنگ زیب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ،کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب اور آزاد جموں و کشمیر ..
ایف بی آر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے،وزیراعظم کو ..
اسلام آباد پولیس کے 323افسران محکمانہ ترقی کے امتحان میں کامیابی
آئیسکو نے بدھ کو بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
آئی جی اسلام آباد کا فورس کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ،48کنسٹیبلان کو اگلے عہدوں پر ترقی ..
آئی جی اسلام آباد کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ ،زخمی کنسٹیبل نثار کی تیمارداری کی
وزیراعظم پیکیج کے تحت اسلام آباد پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانیوالی6افسران کے بچوں کو بھرتی ..
سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیو ٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
اسلام آباد،تحریک "نشہ اب نہیں "کے آغاز سے لے کر اب تک منشیات فروشی میں ملوث 204ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات