انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر گہرے رنج وغم , دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 19 جنوری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاق المدارس کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا انوار الحق اور دیگر نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی کے انتقال پر گہرے رنج وغم , دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے سانحہ ارتحال کو دینی و مذہبی حلقوں کے لئے عظیم صدمہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی مرحوم کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے ،انہوں نے ہر محاذ پر کارہائے نمایاں سرانجام دیئے بالخصوص ختم نبوت کے میدان میں انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی جیسی شخصیات صدیوں بعد ہی پیدا ہوا کرتی ہیں ،قحط الرجال کے اس دور میں انکا وجود غنیمت تھا،وفاق المدارس کے رہنماؤں کے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی مرحوم کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں