اوستہ محمد, پانچویں جماعت کے بچوں سے بلوچستان بورڈ امتحان لے بچوں اور ان کے والدین سے زیا دتی ہے

جمعہ 20 جنوری 2017 18:33

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) بلوچستان میں جماعت پنجم کے بچوں کے بورڈ امتحان لینا ان سے زیا دتی ہے ، پرائمری اسکول ایسے بھی ہیں جہاں تیس سے بھی زیا دہ پانچویں کے بچے ہیں وہ سنٹروں میں کس طرح پہنچیں گے والدین، اساتذہ کا بیان تفصیلات کے مطا بق ، والدین طلبہ اور اساتذہ کرام نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان میں پانچویں جماعت کے بچوں سے بلوچستان بورڈ امتحان لے یہ ان کے ساتھ یعنی بچوں اور ان کے والدین سے زیا دتی ہے ، ایسے بھی اسکول ہیں جہاں تیس سے بھی زائد بچے پانچویں کے ہیں اور امتحانی سنٹر دس کلومیٹر دور ہو تو وہ بچے کس کے ساتھ سنٹر پرآئیں گے اور کیسے وہ امتحان دیں گے ان کی فیس بھی اتنی کی گئی کہ ایسے غریب والدین ہیں جو ان کو بک تک نہیں لیکر دیتے ہیں تو فیس کہاں سے دیں گے ، اس کے علا وہ بچوں کو اور خاص کر کے بچیوں کو کس طرح سنٹر پر لایا جائے گا ایسے بھی اسکول ہیں جہاں بچیاں بھی پڑھتے ہیں ان کو کس طرح سنٹر پر لایا جائے گا اور غریبوں کے بچوں کو جان بوجھ کر جاہل بنایا جا رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں بورڈ امتحان کو ختم کر کے سابقہ امتحانی سنٹر بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں