قلات میں برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی9سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

گیس پریشر میںکمی اور بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 19 جنوری 2017 20:14

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) قلات میں برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی9سینٹی گریڈ تک جا پہنچا شدید سردی کے باعث گیس پریشر میںکمی اور بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ دنوں بلوچستان بھر میں بارش اور برف باری کے باعث قلات میں شدید سردی شروع ہوگئی اور درجہ حرارت منفی 9سینٹی گریڈ تک جا پہنچاشدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں عوام نے حکومت اورانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گیس اور بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں