سوراب، عبداللہ شاہوانی کو کامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہیں، صدر پریس کلب

جمعہ 20 جنوری 2017 22:28

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء)پریس کلب سوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی دیگرعہدیداران شکیل بلوچ ،ارباب حبیب اللہ میروانی امان صابرفاروق رودینی محمداسماعیل رودینی اوردیگرنے اپنے بیان میں پریس کلب خضدارکے نومنتخب صدرممتازقلم کار،سینیئرصحافی عبداللہ شاہوانی کوکابینہ سمیت کامیابی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے توقع ظاہرکی ہے کہ وہ اپنے قلم کے زریعے علاقائی اورعوامی مسائل کوموثراندازمیں اجاگرکریںگے ،خضدارپریس کلب سے وابسطہ صحافیوں کی خدمات اورقربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ماضی میں بھی انہوںنے قلم کے تقدس کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے جس پرصحافت نازکرے گی ،کامیاب ہونے والے ساتھی بھی آزادی صحافت اورعوام کے مسائل کے حوالے سے صلاحیتوں کوبروئے کارلاکراپنی درخشاں روایت کوزندہ رکھیں گے ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں