قلات ، شدید برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:25

قلات۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) قلات کے علاقے تیرک دوکنج میں شدید برف باری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

خاتون کا ہاتھ ٹوٹ گیا او ر گھرمیں موجود سامان کو شدید نقصان پہنچا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقے میں شدید برف باری کے باعث زمینی رابطہ گزشتہ سات دنوں سے قلات سے منقطع ہے جس کے باعث مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ درجنوں مال مویشی ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں