قلات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان

منگل 24 جنوری 2017 23:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) قلات میں پیر سے شروع ہو نے والا موسلادھار بارش کا سلسلہ منگل کی شام تک وقفے وقفے سے جاری رہا بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پہنچا اور مختلف جگہوں میں لو گوں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ قلات میں شدید برف باری اور بارشوں کے بعد ضلع قلات میں متاثرہ لوگوں کے لیئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں قلات میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جلال الدین کاکڑنے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف کلیوں میں متاثرہ لوگوں کے مکانات کا جائزہ لیا اور متاثرین میں کمبل سلیپنگ بیگز ٹینٹس اورکھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیئے ااس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کے کے دوران کہا کہ ضلع قلات میں تمام متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن امداد کی جائے گی ہم نے ضلع قلات میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہیں جس کے تحت کسی بھی علاقے کا متاثرہ شخص رابطہ کر سکتا ہیں دوسری طرف پی ڈی ایم ائے کی جانب سے امدادی اشیاء ڈپٹی کمشنر قلات عزیز اللہ غرشین کی نگرانی میں قلات اور خالق آباد میں آفیسران تقسیم کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں