کراچی: ملیرمیں پولیس کا مقابلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 22 فروری 2017 08:49

کراچی: ملیرمیں پولیس کا مقابلہ، 8 دہشت گرد ہلاک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2017ء) کراچی کے علاقےملیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے رہنما سمیت 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کالعدم تنظیم کے ضلع ٹانک کا امیر گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملیرمیں بکرا پیڑی کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا ، اس دوران مقابلے میں 8دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔دہشت گردوں سے ایک لیپ ٹاپ بم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پر ملیر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم جماعت احرار کا مبینہ دہشت گرد بھی شامل ہے۔ہلاک دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث تھے۔ راؤر انوار کا کہنا ہے کہ اطلاع تھی گل زمان کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں