ٹھٹھہ،کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،1 جاں بحق،40 زخمی،4 ایمبولینس ٹکرا گئی

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

کراچی /ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ٹھٹھ میں سجاول کے قریب کوسٹر اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بجق جبکہ چالیس زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دس کی تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے میرپوربٹھورو جانے والی کوسٹر کا سجاول کے قریب سیدپور کے مقام پر مخالف سمت سے آنے تیز رفتار ٹرک سے خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چالیس افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی ۔زخمیوں کی اکثریت کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے ۔ زرائع کے مطابق حادثے میں زخمی دس افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا ۔ٹھٹھہ میں کوسٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کرنے والی چار ایمبو لینسز شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں