کرم ایجنسی کے وفد کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 10 فروری 2017 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) کرم ایجنسی سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایک نمائندہ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے جمعہ کے روزگورنر ہاوس پشاورمیں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت محمداللہ کررہے تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنرکو ایجنسی کے عوام کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اوران کے حل کیلئے تجاویز دیں۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹا کو سی پیک سے لنک روڈ مہیاکئے جارہے ہیں جس سے فاٹا کے عوام کی اقتصادی ومعاشی حالت میں بہتری آئیگی اورفاٹا بھی ترقی کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کوترقی کے قومی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا میں قبائلی عوام کی مرضی سے اصلاحات لائے جارہے ہیں۔ گورنر نے وفد کی معروضات غورسے سنیں اوران کے حل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں