ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید، پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کاروائی

muhammad ali محمد علی منگل 13 ستمبر 2022 21:14

ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ
کرم ایجنسی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر 2022ء) ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید، پاک فوج کی بھی بھرپور جوابی کاروائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں