پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افرا د جاں بحق

واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 7 جنوری 2024 11:38

پاراچنار میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افرا د جاں بحق
پارا چنار ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جنوری 2024ء ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے پارا چنار میں نامعلوم افراد کی مسافر گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 3 افراد شدیدزخمی ہوگئے، زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانے والی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا، مسافر گاڑی پارا چنار سے کوہاٹ جارہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے ضلع کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاراچنار میں مسافر بس پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گزشتہ ہفتے 30 دسمبر 2023 کو بھی پاراچنار کے قریب صدہ بازار میں پشاور جانے والی وین پر ملزمان نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوا تھا، وین میں موجود مسافر کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے تھے جب کہ اس واقعے سے 3 روز قبل ہنگو کے قریب پاراچنار جانے والی بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں