کرم ایجنسی ،سکیورٹی فورسز کے آپریش میں تین دہشتگرد مارے گئے ، ایک افسر اور جوان شہید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاک فوج کے ایک آفیسر اور جوان کی شہادت کے واقعے پر دکھ کااظہار پاکستان کی سرزمین پر آخری دہشت گرد تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا،وطن کی خاطر پوری قوم قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، وزیر داخلہ

بدھ 14 جولائی 2021 00:03

کرم ایجنسی /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) کرم ایجنسی کے علاقہ زیوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اورپاک فوج کا ایک افسر اور جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گردمارے گئے ،علاقے میں باقی دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیز کر دیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر داخلہ نے دوران کارروائی پاک فوج کے ایک آفیسر اور جوان کی شہادت کے واقعے پر دکھ کااظہار کیا ۔وزیر داخلہ نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے کپتان باسط اور سپاہی حضرت بلال کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں سکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین پر آخری دہشت گرد تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا،وطن کی خاطر پوری قوم قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

کرم ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں