جھل مگسی، دو گروپوں میں فائرنگ ،پی بی 32 سے آزاد امیدوار عبدالفتاح مگسی سمیت 3 افراد جاں بحق ،3زخمی ، قتل مگسی قبائل کے دو گروپوں میں دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے ، پولیس ،علاقے میں کشیدگی ، پی بی 32 میں انتخابات ملتوی

منگل 30 اپریل 2013 13:57

کوئٹہ /جھل مگسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30اپریل 2013ء ) جھل مگسی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں پی بی 32 سے آزاد انتخابی امیدوار عبدالفتاح مگسی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، امیدوار کے قتل کے بعد پی بی 32 میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کولیویز ذرائع کے مطابق جھل مگسی میں پی بی 32 کے آزاد امیدوار عبدالفتاح مگسی کو 5 ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا تھا جنہیں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل مگسی قبائل کے دو گروپوں میں دیرینہ رنجش کا شاخسانہ ہے۔ لاش کو جھل مگسی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ رہی ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی بی 32 میں انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ حلقے میں الیکشن شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں