دوستوں نے شبنم سے ملاقات کر کے ماضی کی یادوں کو تازہ ،ان سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ‘ ندیم بیگ

پاکستانی اداکارہ ہیں ،شبنم کو گاہے بگاہے پاکستان آ کر پراجیکٹ میں کام بھی کرنا چاہیے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 13:00

دوستوں نے شبنم سے ملاقات کر کے ماضی کی یادوں کو تازہ ،ان سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ‘ ندیم بیگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ ماضی کی نامور اداکارہ شبنم کی پاکستان آمد پر انتہائی خوشی کا احساس ہو رہا ہے ،دوستوں نے شبنم سے ملاقات کر کے نہ صرف ماضی کی یادوں کو تازہ کیا بلکہ ان سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے اداکارہ شبنم کی پاکستان آمد سے قبل بھی میں نے یہ بات کہی تھی کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ان جیسی پروفیشنل اداکارہ نہیں دیکھی جو شوٹنگ کے دوران ہمیشہ مقرر وقت پر سیٹ پر موجود ہوتی تھیں اور اپنی زندگی میں بھی انہوں نے اسی طرح کمٹمنٹ کو اپنا رکھا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ان کی پاکستان آمد سے تمام فنکاروں کو بڑی خوشی اور مسرت ہو رہی ہے ۔ شبنم کو چاہیے کہ وہ گاہے بگاہے آتی رہا کریں اور پاکستان میں بننے والے پراجیکٹ میں بھی کام کریں کیونکہ ہم انہیں بنگلہ دیشی نہیں بلکہ پاکستانی اداکارہ سمجھتے ہیں اور حقیقت میں انہیں جو شہرت اور مقام ملا وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بدولت ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں