حب, انگلش لینگوئج اکیڈمی کی جانب سے گیارھویں ڈیبیٹ کمپٹیشن کاگورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں انعقاد

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:09

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)دی حب انگلش لینگوئج اکیڈمی کی جانب سے گیارھویں ڈیبیٹ کمپٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا ۔ اس ڈیبیٹ پروگرا م میں دی حب انگلش لینگویج اکیڈمی، اسٹینڈرڈ انگلش لینگویج اکیڈمی بیلہ، مدرسہ اسلامیہ مینگل آباد اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حب کے طلباء نے حصہ لیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی بلوچستان اسمبلی کے MPAیاسمین لہڑی تھیں ۔

مقابلے میں ججز کے فرائض لسبیلہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد اور خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے لکچرار محمد ہارون بندیجہ نے انجام دیئے۔ اس کمپٹیشن میں زبردست مقابلے کے بعد دی حب اکیڈمی کے خان محمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن دو طلباء محمد سلیم اسٹینڈر اکیڈمی بیلہ اور سلال امین دی حب اکیڈمی نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ہدایت اللہ مدرسہ اسلامیہ مینگل آباد نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

پوزیشن ہولڈر طلباء کو میزبان دی حب اکیڈمی کی جانب سے کتابیں اور کیش پرائز دیئے گئے۔ مقابلے کے بعد مقررین نے خطاب کیا جن میں MPAیاسمین لہڑی، چیئرمین میونسپل کارپوریشن رجب علی رند، علی جان ساسولی، آصف محمد حسنی شامل تھے۔ دیگر شرکاء میں عبدالغنی رند، محمد عثمان کوہ بلوچ، محمد رفیق مگسی، احسان الحق موندرہ، وجے کمار، زاہد خیر، رحمت اللہ، احمد خان مگسی، عارف خلجی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول حب کے ٹیچرز کے علاوہ مختلف اداروں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آخر میں دی حب اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور پرنسپل بشیر احمد جمالی نے خصوصی خطاب کیا اور تمام مہمانوں، طلباء اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیہشہ اسی طرح طلباء کو مقابلے کے لئے تیار کرتے رہیں گے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں