آل بلوچستان میر سکندر زہری شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل اے کے سی کلب کوئٹہ نے جیت لیا

جمعرات 5 جنوری 2017 20:30

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) آل بلوچستان میر سکندر زہری شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پہلا سیمی فائنل اے کے سی کلب کوئٹہ اور رائل بلوچستان کلب کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا جوکہ اے کے سی کلب کوئٹہ نے پنلٹی ککس کے ذریعے جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی یونین کونسل شبوزئی کے چیئرمین نعمت شبوزئی تھے جبکہ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دوسرا سیمی فائنل مقابلہ افغان فٹ بال کلب اورپرنس کلب کے درمیان شاندار اوردلچسپ مقابلہ ہوا جوکہ ڈرامائی طورپر پرنس کلب نے پنلٹی ککس کے ذریعے جیت لیا۔

میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین شمس حمزہ زئی تھے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق کدیزئی کے اعلامیہ کے مطابق آج 6جنوری کوفائنل مقابلہ ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور اعزازی مہمان خصوصی صوبائی مشیر جنگلات عبیداللہ جان بابت لا لا ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں