مسلم لیگ )ن (پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف 7 مئی کو چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گئے

ہفتہ 4 مئی 2013 17:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 4مئی 2013ء ) مسلم لیگ )ن (پنجاب کے صدر میاں شہباز شریف 7 مئی بروز منگل دوپہر ایک بجے چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گئے۔

(جاری ہے)

وہ این اے 86 سے پارٹی کے نامزد امیدوار قیصر احمد شیخ،پی پی 73 کے امیدوار مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور پی پی 74 کے امیدوار مولانا رحمت اللہ کے ایک مشترکہ جلسہ عام سے خطاب کر یں گئے ان کے جلسہ کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔یہ بات پارٹی کے نامزد امیدوار قیصر احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتائی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں