ملکی وسائل کی صحیح تقسیم اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی کیلئے مردم شماری کا ہونا بہت ضروری ہے،شفیق احمد مہیسر

جمعہ 13 جنوری 2017 18:28

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) ڈویژنل سینسیز کوآرڈینیٹر و ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ ملکی وسائل کی صحیح تقسیم اور لوگوں کو بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی کیلئے مردم شماری کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کمشنر کمیٹی ہال میں مردم شماری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے بڑھتی ہوئی آبادی کو وسائل اور بنیادی سہولیات کی بہتر تقسیم و فراہمی میں مدد ملے گی اور ترقیاتی کام کی منصوبہ بندی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیسز آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ مردم شماری کے سلسلے میں میرپورخاص ڈویژن میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اس سلسلے 1206بلاک کیلئے 31تعلقہ افسران اور ایک استاد کو2بلاک دئے گئے ہیں جبکہ مردم شماری کے حوالے سے اساتذہ کے تربیتی پروگرام 6فروری سے 4مارچ تک ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرڈسٹرکٹ سینسیز کوآرڈینیٹر جبکہ تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ سینسیز افسران ہونگے اس لئے مردم شماری میں سب سے اہم زمیداری ڈسٹرکٹ سینسیز افسران کی ہے ۔ کمشنر نے ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری کیلئے ابھی سے ہی حکمت عملی بنائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجو ، ایڈیشنل کمشنر ون صلاح الدین میمن، ایڈیشنل کمشنر ٹو نثارمیمن، ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنراور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں