میرپورخاص رینج کی جانب سےآرگنائزڈ کرائم، نارکوٹیکس، گٹکا، ماوا، مین پڑی، دیسی شراب کے خاتمے کے لیے کمپین شروع کی گئی ہے، ڈی آئی جی پی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 19 اپریل 2024 15:57

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل2024 ء) ہوم منسٹرضیاء لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسكانی کے زیر صدرات ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں اجلاس منعقد ہوا ڈی آئی جی پی آفس میرپورخاص میں منعقدہ میٹنگ میں میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر آفیس اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے کہا گیا کہ آرگناٸیزڈ کراٸم، نارکوٹیکس، گٹکا، ماوا، مین پڑی، دیسی شراب کے خاتمے کے لیے کمپین شروع کی گٸ ہے۔ محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی ہرگز بخشا نہیں جاٸے گا۔ اگر کسی بھی تحصیل، شہر، دیہات اور علاقے میں منشیات پائی گٸ تو متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارواٸ کی جاٸیگی۔

(جاری ہے)

کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ کارکردگی نا دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارواٸ کی جاٸیگی۔

آرگناٸیزڈ کراٸم کی ہر صورت میں کچلا جاٸیگا۔ کوئی بھی سماج دشمن عناصر منظم کراٸم کا سوچ رہا ہے یا اسطرح کے عزاٸم و ارادے رکھتا ہے تو وہ فوراً بلاتاخیر اپنا قبلہ درست کرلے۔ جراٸم و جراٸم پیشہ افراد، نارکوٹیکس پیڈلرز، سیلرز، مینوفیکچررز، سپلاٸیرز اور انکے سہولت کاروں کو گرفت میں لایا جاٸیگا انشاللہ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں