میرپورخاص اخبار فروش یونین کے صدر محمد ایوب مہر نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر سید سرمد علی سے کراچی میں اُن کے دفتر میں ملاقات

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 22 اپریل 2024 17:38

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل 2024ء ) میرپورخاص اخبار فروش یونین کے صدر محمد ایوب مہر نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر سید سرمد علی سے کراچی میں اُن کے دفتر میں ملاقات  کی اور اُن کو وادیِ مہران کے اخبار فروشوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی ۔ اور ایوب مہر نے سندھ بھر کے اخبار فروشوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر صاحب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں اور غریبوں کی جماعت رہی ہے اور پیپلز پارٹی ہرطبقے اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے شانہ بشانہ اُن کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتی ہے ۔

پیپلز پارٹی اخبار فروشوں کے مسائل کو حل کرنے کےلئے پہلے بھی میدان میں تھی اس کی مثال کراچی کے اندر سابق وزیر اعلیٰ مرحوم عبداللہ شاہ صاحب نے ایک اخبار مارکیٹ تعمیر کروائی۔ اور انشاء اللہ سندھ کے اندر جوبھی اخبار فروشوں کے مسائل ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی حل کروائی گی ۔ اس موقع پر سینیٹر صاحب نے کہا کہ چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ صاحب بہت اچھا کام سندھ کی عوام کیلئے کر رہے ہیں وہ عوام الناس کو اکیلا نہیں چھوڑینگے۔ اور چیف منسٹر صاحب سے سندھ کے اخبار فروشوں کے مسائل بھی حل کروائے جائیں گے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں