سینئیر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نےمیرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا
عبید اللہ کوری ہفتہ 20 اپریل 2024 17:43
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے عوام کو رلیف فراہم کرکے سستے اور بہتر ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے 10 نکاتی ایجنڈے کی شروعات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق اپنے کام کی شروعات کی ہےآج میرپورخاص کی عوام کے ساتھ ساتھ سندھ صوبے کے لیے اہم دن ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کیا ہےصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی سے چند بے وقوف اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے اس ملک کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کاوشوں سے کراچی ، لاڑکانہ ، سکھر ، حیدرآباد اور اب میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ کراچی میں سب سے پہلے خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز کیا گیا جو سہولت یورپ ، کئنیڈا اور دیگرترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے اور مزید جلد سندھ بھر کے دو روٹ میں پنک بس سروس کا آغاز کیا جائے گا اور کہا کہ یہ اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے کہ کراچی میں سب سے پہلے ای وی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا شرجیل انعام میمن کہا کہ مہنگائی ، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیپلز بس سروس کے حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو سستے سفری فراہم کرنے کے لیے سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم ہو سکیں ، سینئیر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے عوام کو بہتر اور سستی سفری سہولیات کا مرحلہ ابھی جاری ہے جس میں پہلے مرحلے میں پنک ، ای وی اور ریڈ بس سروس کے بعد اب اورینج بس سروس ، یلو بس سروس ، انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس سروس کی سہولت کا آغاز اس سال کیا جائے گا تاکہ شہروں کو آپس میں جوڑا جا سکے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی و دیرپا منصوبوں جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جو ناقابل تسخیر پروگرام بن چکا ہے اور کہا کہ پی پی پی کی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کروائے جا رہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کو مفت پکا ہوا کھانا اورراشن بھی تقسیم کیا گیا اور کہا کہ وزیر اعلی سندھ اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دلوائی جائے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بہتر سفری سہولت فراہم کرنے والی بسوں کی حفاظت کریں اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق ٹالپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرپورخاص کے شہریوں کے لیے پیپلز بس سروس کا آغاز کرکے شاندار تحفہ دیا ہےاس موقع پر ايم پي ايزحاجی نور احمد بھرگڑی ، ہری رام کشوری لال، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن ، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ،میئر عبدالرؤف غوری ، ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ ، سابقہ ایم پی اے نصرت سلطانہ خواجہ ، ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید سونہارو جسکانی، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری ، پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری میر حسن دھونکائی، ، ٹاؤن چئیرمین سید خادم حسين شاہ سید شازل شاہ ، پی پی عہدیداروں ، متعلقہ محکموں کے افسران ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد موجودتھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی کوششوں سے میرپورخاص کے شہریوں کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہے جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے میرپورخاص کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پیپلز بس سروس فراہم کرنے کا کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا ہے .
انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا کہ وہ میرپورخاص کی خواتین کے لیے میرپورخاص سے حیدرآباد تک پنک پیپلز بس سروس کا بھی آغاز کیا جائے اور کہا کہ پہلے مرحلے میں انٹرا سٹی بس سروس کا آغاز ہو چکا ہے اس لیے مزید آؤٹ آف سٹی سفری سہولت کے لیے بھی پیپلز بس ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے . تقریب سے ایم پی اے ہری رام کشوری لال، حاجی نور احمد بھرگڑی ، پی پی عہدیدار میر حسن دھونکائی ، سول سوسائٹی کے شہزادو ملک نے بھی میرپورخاص میں پیپلز بس سروس شروع کرنے پر سندھ حکومت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات و ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ خواتین کے لیے بھی پنک بس سروس کا آغاز کیا جائے .متعلقہ عنوان :
میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی پی میرپور خاص جاوید سونہارو جسکانی کے زیر صدرات ایس ایس پی آفس تھر پارکر مٹھی میں اجلاس
میرپورخاص، نقل مافیا بے لگام، نویں جماعت کا پرچہ واٹس ایپ گروپس پر لیک
ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے پولیو مہم میں ورکروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اچانک میرپورخاص ..
ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے شہر میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا
میرپور خاص پولیس کی آئیس کرسٹل اور چرس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس کا تعلقہ سندھڑی میں خسرہ سے 11 بچوں کے فوت ہونے کے متعلق ..
میرپورخاص پولیس کی نشہ ویڈ، ماریجونا کے اسمگلر کے خلاف کارروائی
سال 2024 میں انرولمنٹ امتحانی فارم کا مرحلہ وار عمل آن لائن کیا گیا ہے، ذوالفقار علی شاہ
دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا
ةبچے مستقبل کے معمار، انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص
مستقبل کے معماروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان ..
روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص سینٹرل ڈیموکریٹک روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص پیراڈائز ویو کے زیر اہتمام میرپورخاص ..
میرپورخاص سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے